خلاصہ

ہمارے سوک سینٹر میں رو برو یعنی آمنے سامنے پیش ہو کر مہیا کی جانے والی خدمات کو کوویڈ 19 کے سبب بند کردیا گیا ہے۔ سوک سینٹر کو دوبارہ کھولنے سے پہلے، کونسل مزید خدمات کو آن لائن منتقل کرنے، ڈیجیٹل رسائی کے مسائل سے دوچار افراد کی مدد کرنے اور معاشرتی دوری یعنی سوشل ڈسٹنسینگ کے اقدامات متعارف کروانے کے منصوبے تیار کررہی ہے۔ ہم دسمبر 2020 میں ایک نئی سروس کے ساتھ اپنے دفاتر دوبارہ کھولنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور ہم اپنے تجاویز کردہ منصوبوں کے بارے میں آپ کے خیالات کو جاننا چاہتے ہیں۔

ہم تبدیلیاں کرنے کا منصوبہ کیوں بنا رہے ہیں؟

رہائشیوں نے ہمیں بتایا ہے کہ سوک سینٹر میں بہت شور ہوا کرتا تھا، یہ بہت پھیلا ہوا تھا، اور یہ جاننا مشکل تھا کہ کہاں جانا ہے۔ ہمارے ہاں آنے والوں کی بڑی تعداد کی وجہ سے ہمارے لئے ان لوگوں کے لئے مسلسل اعلی معیار کی خدمات فراہم کرنا بھی مشکل ہو گیا تھا جن کو ہماری مدد کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

لاک ڈاؤن کے دوران، کونسل نے رہائشیوں اور کاروباری اداروں کے لئے ہم سے رابطہ کرنے کے ایسے طریقہ کار متعارف کروائے جو ہم سے ملاقات کی ضرورت کے بغیر، بنیادی طور پر ٹیلیفون اور ویڈیو کالز، اور ای میلز کے ذریعے رابطہ پر مشتمل تھے۔ ہم اپنی ویب سائٹ میں بھی سرمایہ کاری کر رہے ہیں اور ہم اپنے کال سنٹر کو بہتر بنا رہے ہیں تا کہ صارفین کے لئے اپنی ضرورت کی معلومات کو جلدی سے حاصل کرنا پہلے سے کہیں زیادہ آسان ثابت ہو رہا ہے۔

ہم سمجھتے ہیں کہ لوگ گھر سے جتنا زیادہ کام کرسکتے ہیں، یہ اتنا ہی آسان ہو گا اور چونکہ ویب سائٹ اور ٹیلیفون کے ذریعے فراہم کی جانے والی خدمات کی لاگت کونسل کی طرف سے روبرو خدمات کی فراہمی سے بہت کم ہوتی ہے، لہذا اس طرح کونسل کو وُہ مالی وسائل بچانے میں مدد ملتی ہے جن سے وُہ دیگر ایسی سروسیز مہیا کرنے میں سرمایہ کاری کرسکتی ہے جن کی لمبیتھ کمیونٹی کو ضرورت ہے.

ہم کیا تبدیلیاں لانا چاہتے ہیں

ہماری تجویز یہ ہے کہ نئی روبرو خدمات خاص طور پر ان لوگوں کے لئے فراہم کی جائیں گی:

• جن کے لیئے ویب یا فون کے ذریعے کونسل کی خدمات تک رسائی حاصل کرنا بہت مشکل یا ناممکن ہے، اور انھیں انفرادی معاونت کی ضرورت ہے جس کی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ انگریزی اُن کی پہلی زبان نہیں ہے، وُہ دماغی صحت کے مسائل سے دوچار ہیں، اُنھیں سیکھنے میں دشواریوں کا سامنا ہے، حسی یا بولنے میں معذوری ہے۔ • جن کے گھر میں کمپیوٹر اور سکینر نہیں ہیں، یا انہیں استعمال کرنے میں مدد کی ضرورت ہے • جن کو بے گھر ہونے کا خطرہ ہے • جن کی کونسل کی کسی سروس کے ساتھ اپوائنٹمنٹ ہو

اس سے متعلقہ سروس کو پہلے کے مقابلے میں صارفین کے چھوٹے گروپ کے لیئے ایک اعلی معیار اور ذاتی نوعیت کی خدمات فراہم کرنا ممکن ہو سکے گا۔ ہم سوک سینٹر کی زمینی منزل کو از سر نو ترتیب دینے اور عملے اور ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ ہم درج ذیل مہیا کرسکیں۔

• ایک خوش آئند، محفوظ اور پرسکون ماحول • ہمارے کام کے طریقہ کار کے بارے میں واضح مواصلت اور رہنمائی کے لیئے ہدایات کے نشانات • صارفین کے لئے بہتر رازداری • اعلی تربیت یافتہ عملہ جو کسٹمر کیئر کا بہترین معیار قائم کرے گا اور مختلف انفرادی ضروریات کا ایک احسن طریقے سے جواب دے گا • صارفین کو خدمات کو آسانی سے استعمال کرنے کے قابل بنانے کے لئے بہتر ٹیکنالوجی کا حصول • ایک ایسی جگہ جو معذور لوگوں کی ضروریات کو پورا کرتی ہو • ایسی جگہ جو وائرس کے پھیلاؤ کے خلاف آپ کی حفاظت اور تحفظ کو یقینی بنائے

یہ سروے (سوالنامہ) آپ سے لیمبیتھ کونسل کی خدمات سے آپ کے رابطے، رابطہ کرنے کے آپ کے طریقے، اور اس سروس میں جو تبدیلیاں ہم لانا چاہتے ہیں، اور جس عمارت میں یہ سروس مہیا کی جاتی ہے اس کی از سرنو ترتیب اور ڈیزائن کے بارے میں ہم سوالات پوچھیں گے۔ اس میں 15 منٹ سے زیادہ وقت نہیں لگنا چاہئے اور ہم اپنے تجاویز کردہ اقدامات کو مزید بہتر بنانے کے لئے ان نتائج کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ اس میں حصہ لینے کے لئے آپ کا شکریہ

T